ابنا: یہ کار بم دھماکہ مشرقی صوبے حضر موت میں واقع شہر المکلا میں صدارتی محل کے قریب ہوا جس میں 25 صدارتی گارڈ ہلاک اور درجنوں دیگرزخمی ہوگئے۔
یمن کے سکیورٹی حکام نے اس کار بم دھماکے کا ذمہ دار القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہوں کو قرار دیا ہے۔
یہ دھماکہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ یمن کے نئے ڈکٹیٹر منصور ہادی نے عوامی مخالفت کے باوجود پارلیمانی نمائندوں کے سامنے اپنے صدارتی عہدے کا حلف اٹھایا۔
قابل ذکر ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے منصوبے اور صرف ایک امیدوار کی بنیاد پر یمن کے نمائشی صدارتی انتخابات 21/ فروری کو ہوئے تھے.
.........
/169